18 ستمبر 2014 - 13:29
اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے پر اتفاق کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے پر اتفاق کے لئے تیار ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق  محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز امریکہ کے قومی ریڈیو این ،پی آر کے ساتھ گروپ پانج جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ گذشتہ تمام غلط تجاویز کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور اب ہم ایٹمی معاملے  کے سلسلے میں کسی نتیجے پر پہنچنے اور اتفاق کے لئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر ظریف نے کہا کہ  مشکل یہ ہے کہ اس مسئلے کو بعض ممالک خاص طور پر امریکہ اور بعض یورپی ممالک  کے سامنے کیسے پیش کیاجائے اس لئے کہ بعض ممالک نہیں چاہتے کہ اس بارے میں کوئی اتفاق رائے حاصل ہو۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ بعض مغربی حکام کے نظرئیے کے مطابق ایران کے ساتھ برا سمجھوتہ  کرنے سے سمجھوتہ نہ کرنا بہتر ہے اگر کسی بھی اتفاق رائے کا عدم اتفاق رائے سے موازنہ کریں تو اتفاق رائے کو زیادہ ترجیح حاصل ہے۔ ڈاکٹر ظریف نے یہ بھی کہاکہ مغرب کی جانب سے لگائی  گئی پابندیاں مؤثر نہیں رہی ہیں اور ایران نے اپنے پرایٹمی پروگرام کو بند نہیں کیا ہے ۔ ڈاکٹر ظریف نے مزید کہا کہ جس وقت ایران پر پابندی لگائی گئی تھیں اس وقت ایران کے پاس صرف چند سو سینٹری فیوج مشینیں تھی اور اب  ایران کے پاس بیس ہزار سینٹری فیوج مشینیں ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲